حیدرآباد۔4۔اپریل(اعتماد نیوز)سنگا ریڈی کے کانگریس لیڈر گا ریڈی کو آج اشتعال انگیز تقریر کیس میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔اور سی پیٹ کی مقامی عدالت نے انہیں 14دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دی۔2001میں سابق رکن
اسمبلی سنگا ریڈی جگا ریڈی پر اشتعال انگیز تقریر کے سلسلہ میں کیس درج کیا گیا۔اور اس کیس کی سماعت کے لئے عدم شرکت پر انکے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔تاہم انکے داخل کر دہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کو 7اپریل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔